منگلورو 16؍ستمبر(ایس او نیوز) منگلورو سے ملنے والی تازہ خبر کے مطابق انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 4.5کیلو گرام گانجہ کے ساتھ جس ملزم کو کسٹمز نے پکڑا تھا وہ ایئر پورٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
کل کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ کوزی کوڈ کیر الہ کے رہنے والے محمد حنیف کو دوحہ قطر کے لئے پرواز کرنے سے قبل گانجہ کے ساتھ گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ لیکن اب تازہ خبر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے پولیس کی تحویل میں دینے سے پہلے ہی وہ کسٹمز کے قبضے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس تعلق سے کسٹمز افسران کوئی اطمینان بخش وضاحت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ فی الحال بجپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔